the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
احاطہ فلک نما جونےئر کالج میں 30 کروڑ سے تعلیمی کیمپس کے قیام کا اعلان : اکبر اویسی
جنگم میٹ بلدی ڈیویژن میں 8 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح
حیدرآباد۔ 11۔فروری (اعتمادنیوز) جناب اکبرالدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی و رکن اسمبلی چندرائن گٹہ نے پرانے شہر میں لڑکیوں کیلئے بہتر و اعلی تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ڈگری کالج ‘بائیو ٹیکنالوجی کالج اور پوسٹ گریجویٹ سنٹر کے قیام کیلئے مساعی کا اعلان کیا اور کہا کہ اس مقصد کے لئے فلک نما گرلز جونیئر کالج جنگم میٹ کے احاطہ میں مزید 30کروڑ روپئے کی لاگت سے ایک عالیشان تعلیمی کیمپس تعمیر کیاجائے گا۔ جناب اکبرالدین اویسی نے حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے بلدی ڈویژن جنگم میٹ میں آج شام 8کروڑ روپے لاگت کے مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا افتتاح انجام دیا۔ انہوں نے گورنمنٹ جونیئر کالج فار گرلز انگلش میڈیم کی عمارت کا جی ایم کالونی میں افتتاح کیا۔یہ عمارت 1.35کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ پرنسپل کالج مسز فریسہ اسماء نے جناب اکبرالدین اویسی کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے جناب اکبراویسی قائد مجلس نے حصول علم کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ علم ہرحال میں حاصل کیاجاسکتا ہے۔تعلیم کے ذریعہ دنیا میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام حاصل کیاجاسکتا ہے اور زندگی میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ علم سے جہالت کا خاتمہ بھی ہوتا ہے۔ قائد مجلس نے کہا کہ تعلیم ایک ایسی طاقت ہے جس کے ذریعہ اہم سے اہم مسائل کا حل باآسانی کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے جونیئر کالج کے تمام مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایااور طالبات سے کہاکہ اس



سلسلہ میں اگر ضرورت ہوتووہ مجلس سے مدد حاصل کرسکتی ہیں۔ جناب اکبرالدین اویسی نے السرور کالونی میں 1.50کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ قلی قطب شاہ سرکاری اقامتی اسکول کی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے جی ایم کالونی میں 1.20کروڑ روپیوں کی لاگت سے سی سی روڈ اور 25لاکھ روپئے کی لاگت سے سیور لائن کی تعمیر کے کاموں کا افتتاح انجا دیا۔ جی ایم کالونی‘ الجبیل کالونی میں ایک کروڑ روپئے کی لاگت سے سی سی روڈ و بی ٹی روڈ اور 20لاکھ کی لاگت سے NP2پائپ ڈرین اور 20لاکھ کی لاگت سے واٹر لائن کا آغا ز کیا گیا۔ لمرا کالونی میں45لاکھ روپیوں سے کلورٹ اور جی ایم چھاونی میں 30لاکھ روپئے کی لاگت سے سی سی روڈ کا افتتاح انجام دیا۔ جناب اکبر الدین اویسی کی آمد پر مقامی عوام بالخصوص نوجوانوں کی کثیر تعداد اور ابتدائی مجالس کی طرف سے پرجوش خیرمقدم کیا گیا اور گلپوشی بھی کی گئی ۔ افتتاح اور پیدل دورہ میں قائد مجلس جناب اکبرالدین اویسی کے ساتھ اعزازی مہمانا ن تارا بائی کارپوریٹر جنگم میٹ ڈویژن ‘ نمائندہ کارپوریٹر موتی لال نائک ‘ ڈاکٹریوسف نقشبندی کارپوریٹر للیتا باغ‘ صمد بن عبدات کارپوریٹر اپوگوڑہ‘ مرزا مصطفی بیگ سلیم ریاست نگر‘ قوی انصاری کارپوریٹر چندرائن گٹہ ‘ منصور عولقی کارپوریٹرس بارکس‘محمد ممتاز علی کارپوریٹر کنچن باغ‘اور ایریا سبھا ممبرجنید ملتانی‘ فیروز لالہ وارڈ کمیٹی ممبر اور مجلس کے سرگرم کارکنام حبیب احمد یابا‘ یاسر محمد خان‘ ماجد‘ جاوید خان‘ یونس‘ مجیب معین بھائی‘ مظہرصدیقی سابق کارپوریٹر ایم اے رحمن ‘ توفیق ہاشمی شاہد افسر‘ جی ایم بھائی ‘ نصیر گورو‘ سید عبدالقدیر‘ محمد شفیع الدین ‘ شاکر ‘ نصیر’ سعید‘ سمیع ‘ افضل کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.